کھمم 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز کھمم میں کمیشنریٹ،شہر کھمم کے ساتھ ویرا تک حدود، ضلع کھمم کے ہر ہر ڈیویژن میں ایک خواتین کے لئے پولس اسٹیشن کا قیام،سی۔سی۔ایس کے لئے نئی عمارتیںمنظور، مائویسٹوں سے انکے اپنے طریقہ پر ہی سامنہ کیا جائیگا، سائبر کرائم کے لئے علاحدہ سل مختص کیا جائے گا۔کھمم ضلع ایس۔پی اے وی رنگا ناتھ نے اخباری نمائندوں کو ایک انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے احکامات کے مطابق ضلع کھمم پولس میں بھی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اور کھمم کو مرکز کی طرح پولس کمیشریٹ بنانے کے لئے صوبائی حکو مت نے اجازت دے دی ہے جس کے لئے تلنگانہ ڈائریکٹر آف جنرل پولس انوراگ شر ما نے اس سے متعلق تمام تجاویز کو جلد از جلد روانہ کر نے کے لئے کھمم ضلع ایس۔پی کو ہدایت جاری کی ہے ، تلنگانہ کے ڈائریکٹر آف جنرل پولس انوراگ شر ما نے کھمم ایس۔پی اے وی رنگا نادھ کو یہ احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ یہ تمام کام صرف اور صرف 6ماہ کے اندر اندر مکمل کر لئے جائیں، کھمم ایس۔پی اے وی رنگا نادھ نے مزید کہا کہ علٰحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ چیف منسٹر تلنگانہ کے۔سی۔آر سے ہوم منسٹر، ڈی۔جی۔پی کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے اعلی عہدداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کھمم ایس۔پی اے وی رنگا نادھ بھی شریک رہے، کھمم ایس۔پی اے وی رنگا نادھ نے مزید کہا کہ کھمم کے لئے مزید تین سنٹرل کرائم پولس اسٹیشن کی منظوری مل چکی ہے جسکا قیام جلد از جلد کیا جائیگا مستقر کھمم میں سی۔سی۔ایس کے لئے عمارت مختص ہے لیکن کتہ گوڑم اور بھدراچلم میں اس کے لئے عمارت نہی ہے جس کی تعمیرکے لئے بھی منظوری مل چکی ہے ، اور ضلع کھمم کے لئے مکمل 50نئی گاڑیوں کی بھی منظوری مل چکی ہے جو جلد ہی پہنچنے والی ہیں۔