کھمم میں جیپ آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی، 6ہلاک

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) ایک تیز رفتار جیپ آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 6افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کھمم میں کل رات پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوپائی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ ان کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے۔ یہ حادثہ بھدراچلم اور چتور منڈل کے درمیان بنتیریو دیہات کے قریب 4:30بجے دن پیش آیا۔ پولیس نے حادثہ کے سلسلہ میں چھتیس گڑھ حکام سے ربط قائم کیا ہے۔

خاتون کا اغوا اور عصمت ریزی
ملزمین عدالتی تحویل میں
حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر دو پڑوسیوں نے اغوا اور اجتماعی عصمت ریزی کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 6اور 7ڈسمبر کی درمیانی شب پیش آیا دونوں ملزمین کو کل گرفتار کرلیا گیا۔ ڈنڈیگل پولیس انسپکٹر جی وینکٹیشورلو کے مطابق یہ دونوں خاتون کے گھر گئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، جب اس نے دروازہ کھولا تو زبردستی اسے قریب کے سنسان مقام لے گئے جہاں انہوں نے عصمت ریزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم نے مبینہ طور پر موبائیل فون پر فوٹوز لئے لیکن پھر اسے حذف کردیا۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔