کھمم۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھمم ضلع کونی جر لا منڈل تنکلا گرام پنچایت جنرل سیکریٹری سری دھر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے۔سی۔بی نے گرفتار کر لیا۔ سرینواس ریڈی نامی کے گھر کی تعمیر ی اجازت دینے کے لئے10ہزا رشوت کی مانگ، رشوت کے بغیرپنچایت میں کسی بھی فائل کو حر کت کی اجازت نہی،تفصیلات کے بموجب کونی جر لہ منڈل دودی پوڈی قصبہ سے تعلق رکھنے والے سرینواس ریڈی نے جسکی اپنی ذاتی اراضی 18 کنٹہ میں سے 613گز پر گھر کے تعمیر کی اجازت کے لئے ریوینیوسے درخواست کی جس کی اجازت کے لئے 65ہزار کی ڈی ڈی کا مطا لبہ پنچایت انچارج سیکریٹری پالڑگوسری دھر نے کیا، جس پر دودی پوڈی قصبہ سے تعلق رکھنے والے سرینواس ریڈی کے بیٹے مہیش ریڈی نے (جو جونیر وکیل بھی ہے) نے پنچایت حدود میں اتنی بڑی رقم کی وجہ دریافت کر نے پر پنچایت انچارج سیکریٹری پالڑگوسری دھر نے بحث و مباحثہ کیا، آخر میں چالان 65ہزار کی ڈی ڈی میں تخفیف کے لئے 15ہزار کی رشوت مانگی اور اتفاق کے اظہار پر 65ہزار کی ڈی ڈی رقم کو گھٹا کر 30,150روپئے کیا، جس کے بعد ٹریزری میں چالان ادا کر نے کے بعد اجازت نامہ کا مطالبہ کیا مہیش ریڈی نے، پنچایت انچارج سیکریٹری پالڑگوسری دھر نے کہا کہ 15ہزار کی رشوت کے ادا کر نے کے بعد ہی اجازت نامہ دیا جائیگا،جس کے بعد مہیش ریڈی کو ایک ماہ گزرجا نے کے باوجود اجازت نامہ کے نا ملنے پر اے۔سی۔بی عہدداروں سے اس وقعہ کی اطلاع دی اور اپنی شکایت درج کر وائی، جس پر اے۔سی۔بی عہدداروں نے جال بنا،مہیش ریڈی نے پنچایت انچارج سیکریٹری پالڑگوسری دھر کو فون کیا اور بتا یا کہ اس کے پاس صرف 10ہزار ہیں اور مزید رقم کا انتظام وہ دو چار روز میں مکمل کر لیگا، جس پر سیکریٹری پالڑگوسری دھر نے فون پر بتایا کہ وہ دفتر میں ہے وہ وہیں آکر ملے ، مہیش ریڈی وہاں پہنچ کر 10ہزارکی کثیر رقم حوالہ کیا کہ عین اسی وقت اے۔سی۔بی عہدداروں نے سیکریٹری سری دھر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، اور کھمم اے۔سی۔بی کو منتقل کیا ۔