کھلے سمپ میں گرنے سے کمسن کی موت

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں چار سالہ لڑکا پانی کے کھلے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ محمد نور جو آندھرا بینک کالونی کے ساکن محمد عثمان کا بیٹا تھا ۔ کل اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا ۔ وہ کھیلتے کھیلتیپانی کے سمپ میں گر گیا اور فوری اس کمسن کو پانی سے نکالا گیا اسی دوران مقامی افراد نے 108 کو طلب کرلیا تھا ۔ جہاں طبی جانچ کے بعد عملہ نے اس کمسن کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس ملک پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔