کھلاڑی جارحیت کو قابومیں رکھیں : والش

ممبئی۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم فاسٹ بولر کورٹنی والش نے آسٹریلیائی فاسٹ بولر میچل اسٹراک اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کے درمیان میدان میں ہوئے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے منفی مناظر میدان پر نہیں ہونے چاہیئے اور اس کے سدباب کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑی جارحیت کو قابو میں رکھیں ۔ میڈیا نمائندوں سے اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے والش نے کہا کہ وہ سفر میں تھے لہذا اس واقعہ کو انہوں نے یوٹیوب پر دیکھا ہے جس وجہ سے وہ واقعہ کے رونما ہونے کی اصل وجہ کیا ہے اس کے بارے میں نہیں کہہ سکتے لیکن جو کچھ دیکھا گیا وہ بہتر نہیں ہے ۔مقابلہ کے گرم ماحول کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ کھلاڑی اپنی جاحیت کو قابو میں رکھے۔ والش نے مزید کہا کہ ان کے لئے بہتر اس کا اختتام رہا کیونکہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے بعد ازاں اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا اور جو کچھ ہوا اُس پر اظہار افسوس بھی کیا ہے