ابوظہبی ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سیریز کے دوران سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث سے دور رہیں تاکہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہ سکے لیکن کمرے میں بیٹھے بیٹھے کھلاڑیوں کی انگلیاں موبائل فون پر چلی جاتی ہیں۔ کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ کھلاڑی کے پاس کمرے میں کوئی اور کام نہیں ہوتا ہے لیکن جب کھلاڑیوں پر غیر ضروری تنقید ہوتی ہے تو اسے غصہ ضرور آتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کے خلاف کیا مہم چل رہی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اگر کھلاڑی تنقید کو مثبت لے اور یہ سوچ کر آئے کہ اسے کر کے دکھانا ہے تو اس سے اسے فائدہ بھی مل سکتا ہے۔