کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز سے روکا نہ جائے:کلارک

سڈنی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ’’ اچھے بچے‘‘ بن کر رہنے پر بھی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔ سابق کپتان مائیکل کلارک نے خبردارکیا ہے کہ اس طرح جسٹن لانگر کی ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی، کسی چیز پر سمجھوتہ نہ کرنا اور جارحانہ انداز ہی دراصل آسٹریلیائی ٹیم کی اصل پہچان ہے، اگر کھلاڑیوں کو اس انداز میں کھیلنے سے روکا گیا تو وہ کامیابی حاصل نہیں کرپائیں گے۔