یلاریڈی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دو دنوں سے منعقدہ منڈل سطح کے کھیلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ مقامی جیوادان اسکول پر منعقدہ کھیلوں میں کھوکھو کیلئے منتخبہ ٹیموں میں کامیابی ہمکنار ہونے والی متمال اسکول کی ٹیم نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ دوسرا مقام گنڈی ماسائی پیٹ اسکول ٹیم نے حاصل ک یا ۔ ان جیتنے والی ٹیموں کی منڈل پریشد صدر گنگادھر نے انعامات تقسیم کیا ۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر اے وی ایم وینکٹیشم ، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ایم پی ٹی سی محمد سخاوت علی ، صدر مدرس ہری گوپال زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل موجود تھے ۔ طلباء کو اپنے کھیل مظاہرہ کو اسی طرح برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ۔