کلواکرتی۔ 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منی اسٹیڈیم میں ضلع اسپورٹس اتھاریٹی کی جانب سے چلائے جارہے ہیں فٹبال سمر کیمپ کا آج اختتام عمل میں آیا جوکہ گزشتہ ایک ماہ سے صبح اور شام کے اوقات میں چل رہا تھا۔ آج اختتامی روز بلدیہ وائس چیرمین محمد شاہد نے اس کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان اسناد کی تقسیم عمل میں لائی اور کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران کیمپ کو مبارکباد دی اور بتایا کہ فٹبال تمام کھیلوں میں بہتر بہترین کھیل ہے۔ اس میں خوب محنت اور جستجو ہے، اس کھیل سے ہمیشہ منسلک رہنے کی کھلاڑیوں کو تاکید کی اور کیمپ کے شرکاء کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر سرپرست کیمپ محمد عبدالصمد اور کوچ محمد عبدالقتدر اور مہمان خصوصی محمد عبدالماجد سہارا رپورٹر محمد فیاض صحافی دکن رپورٹر اور دیگر موجود تھے۔