کھدوائی کے دوران طلائی زیورات حاصل کرنے والے 9افراد گرفتار

مہادیو پور۔یکم فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جئے شنکر ضلع بھوپال پلی منڈل گھنپور میں موجودکوٹاکرکہ میں دفینہ کے کیس میں دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا گیا ۔ ڈی ایس پی بھوپال پلی مورتی نے گھنپور پولیس اسٹیشن میں پریس میٹ منعقد کی ۔ اس دران ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس ماہ کی دو تاریخ کو دفینہ سے چار سو گرام سونے حاصل کیا گیا ۔ موضع کے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے جے سی بی کے مالک سرینواس ریڈی  سیکورٹی گارڈ سدھاکر کو حراست میں لیا گیا لیکن اس کیس میں ملوث بھدریہ ستیہ نارائنا  کو آج دس تولے سونے کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دفینہ کی کھدائی کے دوران دس تولے  طلائی زیورات حاصل ہوئے تھے اس دوران دفینہ کی کھدائی کیلئے استعمال کردہ جے سی بی اور فرارہوئے دو افراد کے ساتھ آج انہیں بھی گرفتار کیا گیا اور اس کیس میں ملوث نو افراد کو گرفتار کرکے سونا اور مجرمین کو کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔

 

نارائن پیٹ میں راشن کے
17تھیلے ضبط
نارائن پیٹ۔ یکم فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کی قدیم گنج میں 17تھیلے راشن کی موجودگی پر محکمہ مال کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ شریمتی بھارتی ریونیو انسپکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم نے اطلاع ملنے پر شہر کے قدیم گنج پہنچ کر ایک دکان کے باہر ان تھیلوں کو رکھا ہوا پایا۔ دکاندار نے وہ تھیلے اس کے نہیں ہیں اور اپنی ملکیت ہونے سے صاف انکار کردیا۔ کافی دیر تک ان تھیلوں کا مالک نہ ملنے پر ان تھیلوں کو ضبط کرکے محکمہ سیول سپلائی عہدیداروں کے حوالے کیا گیا۔ اس ٹیم میں ریونیو انسپکٹر بھارتی کے علاوہ جناردھن ، اننت ریڈی، ولیج ریونیو آفیسر موجود تھے۔