کلواکرتی۔2جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ آج ریاستی حکومت کی باریک چاول کی فراہمی اسکیم کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی مراکز میں ایک انڈا ‘200ایم ایل دودھ کے ساتھ پیٹ بھر کھانے کی اسکیم کا افتتاح کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے جبکہ یہ دورہ جہاں حاملہ خواتین کیلئے تکلیف کا باعث بنا وہیں پر ہاسٹل کے طلباء و طالبات کو شام 3.30تا 4.00 بجے تک بھوکے رہناپڑا ۔ ریاستی وزیر 12بجے اس اسکیم کا افتتاح کرنے والے تھے جس کیلئے آنگن واڑی ورکرس نے حاملہ خواتین کو 10بجے تک پہنچ جانے کی تاکید کی جس کے سبب کثیر تعداد میں خواتین جمع تھی لیکن وزیر کی تاخیر سے امد کے سبب کئی خواتین کو کمزور اور نڈھال ہوتے دیکھا گیا اور جن کے چھوٹے بچے تھے وہ کافی رو روہے تھے‘ جب کہ کچھ خواتین نے برداشت سے باہر ہوکر بھوک ہورہی ہے کہہ کر ان کی آمد سے قبل واپس بھی چلے گئے ۔ اسی طرح ایل آئی سی آفس کے پیچھے ہاسٹل میں طلبہ کو 3.30بجے دوپہر کا کھانا دیا گیا کیونکہ منسٹر صاحب ان کے ساتھ کھانا کھانے والے تھے ‘ اسی طرح گرلز ہاسٹل ٹیلیفون ایکسچینج کے عقب میں موجود طالبات منسٹر کی تاخیر سے آمد کے سبب 4.20تک دوپہر کے کھانے سے روکے گئے تھے ۔ اسی طرح جہاں پر باریک چاول کی فراہمی کا حکومت دعوی کررہی ہے آج تو ایسا محسوس نہیں ہورہا تھا کہ کیا یہ باریک چاول ہے۔ جب وزیر نے طلبہ سے روزآنہ کھانے کی فراہمی کا سوال کیا تو تمام نے بتایا کہ روزآنہ ہمیں ایسا ہی کھانا ملتا ہے ۔