انچیان ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی وزارت برائے فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی نے ساوتھ ایشین گیمس کے ایتھلیٹس اور دیگر عملہ کو مہیا کئے جانے والے کھانے کے ڈبوں میں ڈائیریا پھیلانے والے سالمونیلا سمیت دیگر خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔بیکٹیریا کی موجودگی کے بعد وزارت نے ڈبوں کو تلف کرکے کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت برائے فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کے ترجمان کے بموجب انچیان میں ایتھلیٹس کو مہیا کیے جانے والے لنچ باکسیس میں موجود گوشت کی ایک ڈش میں سالمونیلا بیکٹیریا پایا گیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے 76 لنچ باکسز میں موجود ایک ایک ڈش کا معائنہ کیا اور ان سب کو تلف کردیا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ لنچ باکسیس ایتھلیٹس تک نہیں پہنچے تھے بلکہ کمپنی کے پاس معائنہ کے دوران ہی ان میں خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ چل گیا۔