کھاتہ داروں کی رقم نکالنے پر بینک ملازمین گرفتار

کاماریڈی:17؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھرا بینک کاماریڈی کے ملازمین کی جانب سے کھاتہ داروں کے کھاتوں میں سے رقم کو غیر مجاز طریقہ سے ڈرا کرلیا تھا ۔ پولیس نے بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ بینک عہدیداروں نے کھاتہ داروں کی رقم واپس کردیا۔ کاماریڈی منڈل کے لنگم نامی کھاتہ دار راجہ رام دونوں کے کھاتوں سے بینک ملازمین نے تقریباً9لاکھ سے زائد رقم ڈرا کرلی تھی اس کا انکشاف ہونے پر پولیس نے بینک ملازمین کو گرفتار کیا تھا ۔ بینک عہدیداروں نے کھاتہ دار لنگم کے 5,62,682روپئے اور راجہ رام کے 3,40,740 روپئے اپنے کھاتوں میں جمع کیا۔ بینک منیجر باب جی کھاتہ داروں کی رقم کو ان کے حوالے کرنے پر دوبارہ کھاتوں میں جمع کردیا گیا ۔

ہمنا آباد میں یوم انضمام کا انعقاد
ہمنا آباد۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآبا دمیں آج یو م انضمام بڑی ہی دھوم سے منا یا گیا،اس موقع پر رکن اسمبلی رآج شیکھر پاٹل نے صبح ٹھیک ساڑے آٹھ بجئے سردار ولبھ بھائی پٹیل چوک پر ترنگا لہرایا اور سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پر صدر بلدیہ ونائیک یادو،سئینر کانگریسی اقلیتی قائد ورکن بلدیہ محمد احمد معین الدین (افسر)،سید کلیم اﷲ (رکن بلدیہ)،محمد مخدوم (رکن بلدیہ)،سید فیاض (گتہ دار)،مرزا واحد بیگ اور دیگر موجود تھے۔ واضح ہو کے آج ہی کے دن حیدرآباد نظام دکن کے خلاف پو لیس کا روائی ہو ئی تھی جسکو آج بھی بزرگ حضرات پو لیس ایکشن کے نام سے یاد کرتے ہیں۔