کک ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

لندن۔3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ناقص فام سے پریشان دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک اور سابق انگلش کپتان ایلسٹیرکک نے اعلان کر دیا کہ وہ ہندستان کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیںگے ۔انگلینڈ پانچ میچوں کی سیریز میں3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل چکا ہے اور سیریز کا آخری میچ 7ستمبر کو لندن میں کھیلا جائے گا جو کک کے کریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔ کک انگلینڈ کی طرف سے ٹسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ کک نے ہندستان کے خلاف مارچ2006 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ہندستان کے ہی خلاف آخری میچ کھیلیں گے۔کک نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سرکاری ویب سائٹ پر کہاکہ گزشتہ کچھ مشکل ماہ کو دیکھتے ہوئے میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا دن ہے ۔ میں نے خوشی کے ساتھ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا ہے سابق کپتان کک نے انگلینڈ کے لئے160 ٹسٹ کھیلے ہیں اور اس دوران انہوں نے 44.88 کے اوسط سے12254 رنز بنائے ہیں۔ جس میں32 سنچریاں اور56 نصف سنچریہیں۔ کک کے نام انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن، سب سے زیادہ میچ، سب سے زیادہ سنچری اور سب سے زیادہ150 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ درج ہے ۔ اس کے علاوہ92 ونڈے میں 3204 رنز بنائے ہیں۔