کک ونڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہئے : بائیکاٹ

لندن ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپیئن ہندوستان کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے ناقص مظاہروں پر ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کپتان الیسٹرکک، سینئر بیٹسمین این بیل اور جیوروٹ ونڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔ روزنامہ دی ٹیلیگراف کیلئے تحریر کردہ اپنے مضمون میں بائیکاٹ نے لکھا ہیکہ انگلینڈ نے رواں سیریز میں ہندوستان کے خلاف سرفہرست 4 بیٹسمینوں میں 3 ایسے بیٹسمینوں کو شامل کیا ہے جو کہ ونڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔ سرفہرست 4 بیٹسمینوں میں کپتان کک، سینئر بیٹسمین این بیل اور نوجوان بیٹسمین جیوروٹ کی تکنیک کافی شاندار ہے۔ تاہم وہ ٹسٹ کرکٹ کیلئے بہترین بیٹسمین ہیں۔ بائیکاٹ نے مزید کہا کہ انگلش ٹیم میں اسپنرس اور اسپنرس کے خلاف بہتر مظاہرہ کرنے والے بیٹسمینوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونڈے سیریز میں یہ واضح ہوچکا ہیکہ ہم ٹرن لیتی گیندوں کے خلاف بہتر بیٹنگ کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔