کک نے واپسی کی خبروں کو مسترد کردیا

لندن۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان الیسٹر کک کی کھیل میں واپسی کی خبریں جاری ہیں لیکن خود الیسٹر کک نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کیلئے اپنا آخری میچ کھیل چکے اور ان کی اس بات کو واپسی کا امکان نہ سمجھا جائے کہ کھلاڑی کسی بھی موقع سے انکار نہیں کرتا ہے۔