کک نئے ریکارڈ کی سمت گامزن

سڈنی۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایلن بارڈر کا ناقابل تسخیر ریکارڈانگلش اوپنر الیسٹر کک کے نشانے پر آ گیا ۔کک ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل 150 میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایشزسیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں شرکت کرکے یہ اعزاز حاصل کیا اور یہ کک کا مجموعی طور پر 152واں جبکہ مسلسل 150واں میچ ہے ، کک نے اب تک 152 میچوں میں 32سنچریوں کی مدد سے 11995 رنز بنا ئے ہیں۔ مسلسل زیادہ ٹسٹ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ ایلن بارڈر کو حاصل ہے جنہوں نے 153 میچز کھیلے ہیں۔