ساوتھمپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ہندوستان کے خلاف یہاں شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ پہلی اننگز میں بلاآخر ایک طویل عرصہ سے چل رہے ناقص فام کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔ تاہم وہ اپنے کیریئر کی 26 ویں سنچری سے محض 5 رنز کی کمی سے محروم رہے۔ 95 رنز اسکور کرنے والے کپتان کک نے کہا کہ ان کے جذبات ملے جلے ردعمل پر منحصر ہیں۔ تاہم وہ فام میں واپسی پر مسرور تو ضرور ہیں لیکن محض 5 رنز کی کمی سے سنچری سے محروم ہونا تکلیف دہ ہے۔