اجزاء: آٹا دوکپ ،بیکنگ پاوڈردو چمچ، نمک آدھا چمچ ، تیل ایک چمچ ، لیموں کا رس دو چمچ،چینی ایک چمچ ،پانی آدھا کپ یا حسب ضرورت ۔
دیگراجزاء : پزاسوس 4 چمچ ، موزریلاچیز 100 گرام ، پیاز ایک عدد ، ہری شملہ مرچ آدھی ، ٹماٹر ایک عدد ،
پزاسوس بنانے کیلئے: کسی فرائنگ پین میں حسب ضرورت ٹماٹوپیسٹ ڈالیں ، اس میں تھوڑا سالہسن ،ہرادھنیا اور پیاز ڈالیں پھر اوریگانوڈالیں، دو چمچ پانی ڈال کر اسے ہلکی آنچ پردس منٹ تک پکائیں گاڑھا ہوجائے توچولہا بند کردیں۔پزاسوس تیار ہے۔
ترکیب : ایک پیالے میں آٹا ، بیکنگ پاوڈر ، نمک اور چینی ملائیں ، لیموں کا رس اور تیل بھی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اب اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ملاتے جائیں اور آہستہ آہستہ مکس کرتی جائیں جب آٹا گوندھ لیں تو اسے کسی نم تولئے سے ڈھک دیں ۔ کسی بھی گرم جگہ جیسے کچن میں ڈوکو تقریباً دو گھنٹے کیلئے کسی پیالے میں ڈھک کر رکھ دیں جب یہ آٹا پھول کر اپنے سائز سے ڈبل ہوجائے تو سمجھیں تیار ہے ۔ شیلف پر آٹا بکھیریں اور اس پر ڈورکھ کر بیل لیں ۔ چھری کی مدد سے کاٹ کر دل کا شیپ بنالیں ۔ اب پری ہیٹ اوون میں اسے دس منٹ کیلئے بیک کریں ۔ پھراسے نکالیں ، اس پر پزاسوس پھیلائیں ۔ پھر اس کے اوپر موزریلاچیز کے سلائسز ڈالیں ۔ اس کے بعد شملہ مرچ ، ٹماٹر اور پیاز ڈالیں ، ساتھ ہی دوبارہ چیز سلائسز بھی پھیلادیں۔ مزید دس منٹ کیلئے اوون میں بیک کریں دل کی شکل والا پیزا تیار ہے ۔