کڑپہ میں صندل کی لکڑی کے چار اسمگلرس گرفتار

کڑپہ۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کڑپہ کے ڈی ایف او آفس میں میدکور منڈل کے چندلاورم جنگلاتی علاقہ کے قریب تلاشی کے دوران تروپتی ٹاسک فورس پولیس کی ٹیم نے لال صندل کی لکڑی کے چار اسمگلرس کو گرفتار کرلیا۔ ایک اطلاع پر یہ کارروائی عمل میں آئی۔ گرفتار شدہ اسمگلرس کو مزید کارروائی کیلئے میدکور منڈل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

میدک میں سرقہ کی واردات
میدک۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے محلہ رحمت نگر متصل مسجد ابوبکر مسجد صدیق محکمہ پولیس کے آئی ٹی شعبہ کے انچارج جناب محمدلا ئق علی کے مکان میں جو مقفل تھا دو افراد قفل شکنی کرتے ہوئے الماری سے سونا اور نقروی زیورات حاصل کرلئے تھے کہ اچانک مالکان جو میڑچل گئے ہوئے تھے گھر میں داخل ہوتے ہی سارقین نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی ۔ محلہ کے نوجوانوں نے ایک فرد کی پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسرے فردکو بھی جو فرار ہورہا تھا پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان کے بازو ہی رہنے والا شخص سارقوں کا مدد گار تھا۔ پولیس میدک نے تینوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔