کڑپہ۔/30ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں ضلع کڑپہ پولیس نے ایک ہندوستانی اور تین چینی اسمگلرس کواترپردیش کے غازی آباد میں ٹروینکا کے قریب گرفتار کرتے ہوئے سرخ صندل کی اسمگلنگ کے ایک بڑے بین الاقوامی ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ 33سالہ گوہانگ کنگ لی، 36سالہ چنی ننگ اور 40سالہ لی ملگ ہوئی کے علاوہ ایک ہندوستانی انجو داہیا کے قبضہ سے 1.4 ٹن سرخ صندل ، ایک کار، پانچ لیاپ ٹاپس، 12سل فونس اور 78000 روپئے نقد ضبط کرائے گئے۔آندھراپردیش میں سرخ صندل کے اسمگلروں اور جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے ۔