کڑپہ ۔ 9 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) میر ممتاز علی سکریٹری آل انڈیا آئیڈئیل ٹیچرس اسوسی ایشن اے پی و تلنگانہ کی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ جونیر کالج کڑپہ اے پی میں کمشنر اینڈ ڈائرکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اے پی کی جانب سے اردو میڈیم سائنس گروپ B.P.C اور M.P.C کیلئے سرکاری طور پر Proceeding جاری کرتے ہوئے منظوری عمل میں آئی ہے ۔ قبل ازیں جناب پروفیسر انور خان مرکزی سکریٹری آئیٹا ، میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا اے پی اور تلنگانہ اور شیخ شاکر حسین ممبر اسٹیٹ کونسل کڑپہ نے کمشنر اینڈ ڈائرکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اے پی سے ملاقات کرتے ہوئے سائنس گروپ کی منظوری کیلئے نمائندگی کی تھی جو کامیاب ہوئی ۔