کچھ روپئے کیلئے لڑکی کو فروخت کرنے کا شرمناک واقعہ

ویملواڑہ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں ایک لڑکی کو چند روپیوں کی خاطر فروخت کرنے والے بھائی کے خلاف ماں نے ویملواڑہ پولیس میں کیس درج کرایا گیا۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ کے مقامی کے رینوکا اس کے شوہر وینکٹیش چند مہینے قبل کریم نگر جیل میں فوت ہوگیا تھا جبکہ اس کی لڑکی سمکا کو اپنے قریبی بھائی گنگا رام کے پاس چھوڑ کر ویملواڑہ میں زندگی بسر کررہی تھی۔ دو دن قبل لڑکی کی یاد آنے پر گنگا رام سے بات کرنے پر کہا کہ لڑکی کو ایک فرد کو کچھ روپئے کیلئے کتھلاپور منڈل اینڈ رورل میں فروخت کردیا۔ کے رینوکا نے فوراً پولیس میں کیس درج کیا۔ اس کے بعد پولیس فوراً لڑکی کی تلاش شروع کردی پھر لڑکی کو واپس ماں کے حوالے کردیا۔