کچن کے بدلتے انداز…

خواتین گھر کی سجاوٹ پر بھرپور توجہ دیتی ہیں، اور جب معاملہ دوسروں سے مقابلے کا آجائے تو وہ ایک دوسرے کو نئی نئی اشیاء خرید کر ہرانے کی کوشش کرتی ہیں۔ خواتین کا یہ حال دیکھ کر برتن ساز بھی چالاک ہوگئے ہیں، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ یہ  دور خواتین کا دور ہے، اس لئے نئے نئے ڈیزائن کے برتن تیار کئے جائیں۔ کچن اُمور خانہ کا سب سے اہم حصہ ہے جہاں خواتین کھانا پکانے کے علاوہ کچن سجانے کے ڈھنگ کا بھی اظہار کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔ دیگر مصنوعات جس طرح تیزی سے فروخت ہورہی ہیں وہیں کچن میں برتن ٹانگنے والے چھینکے بھی بہت مقبول ہورہے ہیں۔ ان چھینکوں کو دو یا تین اقسام کے میٹریل سے تیار کیا جاتا ہے۔ گھر میں کچن کی سجاوٹ سے خواتین کی سلیقہ مندی کا پتہ چلتا ہے، اس لئے کچن کو سجانا ان کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ فرائی پین اور دوسرے برتنوں کو اس چھینکے میں باآسانی لٹکایا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے کچن میں کام کرنے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔ کچن میں کاؤنٹر میں برتن رکھے ہوں تو کام کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ اس کے برعکس مارکٹ میں فروخت ہونے والے نئے چھینکوں کی وجہ سے کچن میں استعمال کی دوسری چیزیں بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ اسے کچن میں لگانا نہایت ہی آسان ہوتا ہے کیونکہ چھینکے کے دونوں اطراف چھوٹی سی زنجیر لگائی گئی ہے جس کو اسکرو کی مدد سے کچن کی چھت سے نصب کیا جاتا ہے۔