کچن کی دیکھ بھال

جی ہاں یہ بات درست ہے کہ اگر کچن صاف ستھرا سلیقے سے سمیٹا ہوا ہوگا تو اس کچن میں وقت گزارنے والی خواتین بھی اسمارٹ رہیں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بکھرے ہوئے ماحول میں جانے والی خواتین کو چاہئے کہ وہ فوراً ذہنی تناؤ کو دور کرنے کیلئے کچن کو صاف کرنا شروع کردیں

تاکہ ان کا ذہن صفائی کی طرف لگنے کی وجہ سے کھانے کی طرف نہ جاسکے۔ اس سے وہ زیادہ کیلوریز پر مشتمل چیزیں کھانے سے محفوظ رہ سکیں گی اور خود کو موٹاپے سے بھی محفوظ رکھ سکیں گی  جہاں یہ بات ثابت ہوئی کہ صاف ستھرا کچن خواتین پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور انہیں کھانے کی چیزوں کی طرف بھی زیادہ مائل نہیں کرتا۔ وہیں یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ کچن کو صاف رکھنا ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ صاف کچن خواتین کو کھاتے کھاتے موٹاپے کا شکار ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ لہذا خواتین اگر خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ  کچن کی صفائی فوراً کرلیا کریں۔ کھانے کے برتن فوراً دھولیا کریں۔ انبار کو سمیٹ کر رکھیں۔ اس طرح کچن صاف رکھنے کی صورت میں وہ خود بھی ذہنی انتشار سے محفوظ رہ کر کھانے کی طرف مائل نہیں ہوں گی اور اسمارٹ رہیں گی۔