کچرے کے انبار سے خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں کچرے کے انبار سے ایک خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی خاتون کی شناخت پی جئے اماں کی حیثیت سے کی گئی ہے اور اس کی نعش دوبا چیرلا ویلیج مہیشورم منڈل کے کچرے کے انبار سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جئے اماں کا قتل کرنے کے بعد نعش کو کچرے میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس مہیشورم کی ٹیم وہاں پہونچ کر سائبرآباد کے سراغ رسانی دستہ کو طلب کرلیا اور وہاں سے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔