حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نریڈمیٹ میں کچرہ چننے والی خاتون کی اطلاع پر پولیس کے حیرت کا سبب بن گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس 58 سالہ خاتون گنگو بائی کی اطلاع پر واجپائی نگر کے ریلوے گیٹ پہونچ گئی اور خاتون کو دستیاب رقم کو ضبط کرلیا ۔ تاہم خاتون نے بڑے پیمانے پر دستیاب اس بھاری رقم کی اطلاع آخر پولیس کو کیوں دی جو کچرے میں دستیاب ہوئی تھی جب پولیس نے بیاگ سے رقم کو دستیاب کرتے ہوئے اس کا مشاہدہ کیا تو پتہ چلاکہ یہ رقم منسوخ شدہ کرنسی نوٹ ہیں جو ریلوے یارڈ سے متصل کچرہ کے انبار میں پائی گئی ۔ نریڈمیٹ پولیس نے منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی گنتی کی اور بتایا کہ یہ 16 لاکھ روپئے کی منسوخ شدہ کرنسی ہے جو پانچ سو اور ایک ہزار کی کرنسی نوٹوں پر مشتمل ہے ۔ پولیس کے مطابق گنگو بائی اس علاقہ میں کچرہ چننے کا کام کرتی ہے ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ کرنسی نوٹ یہاں کس طرح پہونچے اور کس نے ان کرنسی نوٹوں کو پھینک دیا ۔