شمس آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ایک کپڑے کی دکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب بس اسٹانڈ کے قریب واقع گنیش کلاتھ اسٹور میں دکان کے تین ملازمین نرسمہلو ، شیوا اور سرینواس نے مل کر قفل شکنی کے ذریعہ بھاری کپڑے جن کی مالیت تقریبا 6 لاکھ روپئے بتائی سرقہ کیا جس کی تمام تصویریں کیمرے میں قید ہوچکے ہیں ۔ دکان مالک بالراج کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں ملازمین کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔