کپڑوں کی دیکھ بھال

آج کل ہر چیز کی گرانی آسمان کو چھورہی ہے۔ کپڑوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معمولی کپڑے تک اونچے داموں میں ملتے ہیں پھر اچھے کپڑوں کی تو بات ہی کیا۔ اتنے مہنگے کپڑوں کو یونہی ضائع کرنے اور بربادی سے بچانے کی کوشش ہر شخص کو کرنی چاہئے تاکہ کپڑے ٹھیک حالت میں اور ٹھیک رنگ و روپ میں رہ سکیں۔ جو لوگ اپنے کپڑوںکو ادھر ادھر نہیں ڈالتے احتیاط سے رکھتے ہیں ان کے کپڑے بہت پہنے ہوئے یا پرانے بھی نہیں دکھائی دیتے۔ اگر کپڑو ں کے ساتھ لاپرواہی برتی جائے اور ان کو ادھر ادھر ڈال دیا جاتا ہے تو وہ کیڑے مکوڑوں کی نظر ہوجاتے ہیں اور اپنا رنگ روپ بھی کھودیتے ہیں۔ ادھر ادھر پڑے رہنے سے ان میں مٹی اور دھول تو جمتی ہی ہے ساتھ ہی ساتھ ان میں طرح طرح کے دھبے بھی لگ جاتے ہیں۔