کینبرا ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیرس نے ڈیل اسٹین کی تائید و حمایت کرتے ہوئے انھیں ورلڈ کپ میچ ونر قرار دیا حالانکہ اسٹرائک بولر اس ٹورنمنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں۔ رواں ورلڈ کپ کی بے استقلال شروعات کے بعد اسٹین نے اپنے 100 ویں ونڈے انٹرنیشنل میں 2/39 کی کارکردگی پیش کی اور منگل کو منوکا اوول میں منعقدہ میچ میں آئرلینڈ کو 201 رنز سے بدترین شکست ہوئی۔ اے بی نے کہا، ’’مجھے ڈیل (اسٹین) کے تعلق سے قطعی فکرمندی نہیں ہے۔ وہ اس ٹورنمنٹ میں ہمیں ایک دو کلیدی مقابلے ضرور جتائیں گے‘‘۔