نئی دہلی ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تماشائیوں کی گڑبڑ جس نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کٹک میں منعقدہ دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کو متاثر کیا، اس واقعہ پر ناراض بی سی سی آئی نے آج اڑیسہ کرکٹ اسوسی ایشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس ادارہ سے وضاحت کیلئے کہا ہے کہ کیوں شائقین کو اسٹیڈیم کے اندرون بوتلیں ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی۔ دوسرا T20 جو جنوبی افریقہ نے چھ وکٹ سے جیتا، زائد از ایک مرتبہ روکنا پڑا تھا کیونکہ ہندوستان کے ناقص مظاہرے کے پیش نظر تماشائیوں نے میدان پر بوتلیں پھینکنا شروع کردیا تھا۔
ڈچ اوپن میں جئے رام کی پیشرفت
المیرے (دی نیدرلینڈز) ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن جئے رام کو آج ڈچ اوپن گرانڈ پری کے یہاں اوپننگ راؤنڈ میں چیلنج کا سامنا ہوا مگر وہ میزبان حریف مارک کالیو کے مقابل کامیاب ہوگئے۔ مینس سنگلز ایونٹ میں تیسرے سیڈ ہندوستانی اوپننگ گیم ہارنے کے بعد مارک کو 19-21، 21-17، 21-18 سے ہرانے میں کامیاب ہوئے۔ دیگر ہندوستانیوں میں گرو سائی دت نے بھی پیشرفت کی ہے۔