کوچی ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سچن تنڈولکر کا ماننا ہے کہ کٹک T20 میں کراؤڈ کا خراب برتاؤ کھیل کیلئے اچھا نہیں اور ’’شرفا کے کھیل‘‘ کے پرستاروں پر زور دیا کہ اس قابل فراموش واقعہ سے سبق لیں۔ بیٹنگ لجنڈ نے کہا: ’’یہ میچ میں جو کچھ پیش آیا وہ کھیل کیلئے ٹھیک نہیں۔ ہم سب کھیل کے تعلق سے جذباتی ہیں۔ ہم یہ کھیل کو چاہتے ہیں، اسی لئے بعض اوقات مایوس و افسردہ ہوجاتے ہیں۔ اس کے اظہار کے طریقے ہیں مگر جو کٹک میں ہوا وہ بلاشبہ آپ کے جذبات کے اظہار کا طریقہ نہیں۔‘‘
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا
ہاکی ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر
نئی دہلی ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم نے طاقتور واپسی کی اور نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹسٹ منعقدہ کرائسٹ چرچ میں 3-1 سے شکست دیتے ہوئے کیوی سرزمین پر جاری ٹور میں چار میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ سیریز کے ابتدائی میچ کے برخلاف جس میں وہ 0-2 سے ہارے، ہندوستان نے اپنے کھیل میں کافی بہتری لائی اور شروع سے جارحانہ ہاکی کھیلی۔ رمن دیپ سنگھ (13 واں منٹ)، من پریت سنگھ (52) اور نکن تھمیا (آخری منٹ) نے گول بنائے۔