نئی دہلی۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت اور اپوزیشن نے کئی مسائل پر اختلافات کے باوجود کُل جماعتی اجلاس میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے درمیان خیرسگالی کے مظاہرے دیکھے گئے۔ لنچ کے لئے جب تمام قائدین جمع ہوئے تو راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ (ترنمول کانگریس) ڈیریک اوبرائن نے وینکیا نائیڈو سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہندوستان کا اسکور پوچھا۔ اسی قسم کے دیگر خیرسگالی کے مناظر بھی دیکھے گئے۔ جے ڈی یو کے شرد یادو اور آئی این ایل ڈی کے چوٹالا جلد ہی واپس ہوگئے، کیونکہ انھیں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھا۔