جکارتہ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 65 کیلو زمرہ میں ہندوستانی ریسلر بجرنگ پونیا نے جاپان کے پہلوان ٹنکا ٹانی ڈائچی کو 11-8 سے شکست فاش دے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایشین گیمس میں بجرنگ کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ 24 سالہ ہندوستانی ریسلر نے اس سے قبل کامن ویلتھ گیمس گولڈ کوسٹ 2018ء، کیلسی گرانڈ پری جارجیا اور یاسر دوگو انٹرنیشنل میں مسلسل 3 گولڈ میڈل حاصل کئے اور اس سے قبل بشکیک ایشین چمپین شپ اور کرغزستان میں بھی برانز میڈلس حاصل کرچکے ہیں۔ بجرنگ نے ازبیکستان خسانو سراج الدین اور تاجکستان کے فیوضو عبدالقاسم اور منگولیا کے بت چلون بت منگنائی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔