حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسمارٹر ڈاٹ کام حیدرآباد کے نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل کلاس روم سلیوشن ، Smartur 3D کو تعلیمی اداروں کے لیے ایڈوانسڈ سلیوشن فراہم کرنے پر ورلڈ ایجوکیشن سمٹ (WES) کی جانب سے بیسٹ اسمارٹ کلاس پیراڈکٹ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹر ڈاٹ کام کے اس ڈیجٹیل سلیوشن کی تیاری آگمینٹیڈ رئیلٹی ( اے آر ) اور اسٹیریو اسکوپک 3D ٹکنالوجی پلیٹ فارمس پر کی گئی ہے ۔ اسمارٹر ڈاٹ کام کا یہ سلیوشن تعلیم کے سلیوشنس میں ایک نیا سنگ میل ہے اور اس کا مقصد تعلیم کو دلچسپ اور فن بنانا ہے ۔ کمپنی کو یہ ایوارڈ حال میں نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ ایجوکیشن سمٹ کے دوران پیش کیا گیا ۔۔