کویٹووا کی پیشقدمی

نیوہیون۔24(سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں رواںکنیکٹی کٹ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ پیٹرا کویٹووا سمیت مکمل ہو گئی جنہوں نے اگنیسکا رڈوانسکا کو شکست دی۔مونیکا پوئیگ اور زرینہ ڈیاس نے بھی 16مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔نکولس جیری اور یان لینارڈ اسٹرف آخری 16کی قطار میں موجود ہیں لیکن نمبر چار سیڈ مارکو سیٹیناٹو کا سفر ختم ہو گیا۔ کنیکٹی کٹ اوپن کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں نمبر تین سیڈ پیٹرا کویٹووا نے پولینڈکی اگنیسکا رڈوانسکا کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دے دی۔پورٹوریکو کی مونیکا پوئیگ نے سوئٹزرلینڈ کی ٹائمی بیکسنزکی کیخلاف 7-5 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔