کویت سٹی ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے وکیل استغاثہ نے کہا کہ 26 افراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جن کے پاس سے غیر قانونی ہتھیار کا ذخیرہ دستیاب ہوا تھا۔ یہ افراد مبینہ طور پر ملک کے اتحاد کیلئے مضر کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق ایران اور لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ سے تھا۔ کویت کے سرکاری خبر رساں ادارہ کویت نیوز ایجنسی نے کہا کہ وکیل استغاثہ دیرار الاسوسی کے بموجب 25 کویتی اور ایرانی مشتبہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گزشتہ ماہ فوج نے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکو مادوں کا زیر زمین ذخیرہ دریافت کیا اور ان عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔