کویت پہلی بار عرب لیگ چوٹی کانفرنس کا میزبان

دبئی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کویت آنے والی عرب لیگ 2014 کی اس ماہ کے اواخر میزبانی کرے گا جو اس 22 رکنی گروپ کی تاریخ میں ایسا پہلا موقع رہے گا ۔ یہ چوٹی کانفرنس بہ عنوان ’’یگانگت برائے بہتر مستقبل ‘‘25 اور 26 مارچ کو کویت سٹی میں منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر عرب لیگ کے ارکان اور ساری عرب دنیا کے قائدین جمع ہوں گے ۔ اس کانفرنس کی صدارت کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کریں گے ۔ اس میں عرب یکجہتی ، تعاون اور ارتباط کے کلیدی مسائل کے ساتھ ساتھ اس خطہ میں ہونے والی تازہ تبدیلیوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ سمٹ سے قبل وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوگی ۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ عرب قائدین اور اعلیٰ مندوبین کویت میں 24 مارچ کو پہونچیں گے ۔