کویت سٹی۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق کویت میں گزشتہ ہفتے ریکارڈ کیا جانے والا 54 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، جو 129 ڈگری فارن ہائیٹ سے بھی زیادہ بنتا ہے، ایشیا میں زیادہ سے زیادہ گرمی کا غالباً ایک نیا ریکارڈ ہے۔سوئٹزرلینڈ میں جنیوا سے منگل 26 جولائی کو موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم یا WMO کا کہنا ہے کہ ماہرین کی رائے میں ابھی حال ہی میں کویت میں ریکارڈ کیا جانے والا 54 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت غالباً کرہ ارض کے مشرقی نصف حصے میں آج تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ گرمی تھی۔