دوبئی۔20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ، کویت میں ایک نمائش کا اہتمام کرے گا جس میں اپنے مالامال فنکارانہ ورثہ کی نمائش کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے باہمی ثقافتی تعاون میں اضافہ ہوسکے۔ ہندوستانی سفارت خانہ اور کویتی قومی میوزیم و قومی کونسل برائے ثقافت ، فنون لطیفہ و ادب کے باہمی تعاون سے اس میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا آغاز 24 اگست کو ہوگا اور جو 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد تریسور اسوسی ایشن برائے کویت کی جانب سے رقص کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ بعدازاں کامیاب بالی ووڈ فلموں کی غیرتجارتی بنیاد پر نمائش کی جائے گی۔