کویت سٹی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی ایک فوجی عدالت نے تین شاہی خاندان کے ارکان کو 5 سال کی سزائے قید سنائی کیونکہ انہوں نے ججوں کی توہین کی تھی۔ شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر چار ملزمین کو کل سزائے قید سنائی گئی۔ ابتداء میں ان پر کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی توہین کا الزام تھا۔