کویت میں حکمراں شاہی خاندان کے شہزادے سمیت 7 کو پھانسی

کویت ۔ 26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کویت میں سال 2013 کے بعد پہلی بار حکمراں شاہی خاندان کے ایک شہزادے سمیت سات مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق مجرمان کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔شاہی خاندان کے شہزادے کا نام فیصل عبداللہ الجبار ال صبا ہے اور انھیں قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔