کویت مسجد پر بم حملہ کے الزام میں 3 سعودی گرفتار

ریاض ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین سعودی بھائی جنہیں کویت کی مسجد پر بم حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کیاگیا تھا۔ حکومت سعودی عرب نے آج کہا کہ مشتبہ افراد میں سے ایک پر فائرنگ کے بعد تینوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے 26 جون کے خودکش بم حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی جو کویت کی ایک مسجد پر کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے بموجب یہ حملہ ایک سعودی شہری نے کیا تھا۔ تین مشتبہ افراد میں سے ایک کو کویت کی سرحد کے قریب قفجی میں فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کے سلسلہ میں دو فوجی زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ایک اور شخص کو کویت سے اور تیسرے شخص کو سعودی شہر طائف سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے دو کویت میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے تعلقات چوتھے بھائی سے تھے جو فی الحال شام میں ہے اور دولت اسلامیہ میں شامل ہوچکا ہے۔