کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی تارکین وطن کے خلاف گزشتہ سال کی مہم کے دوران 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25000 افراد کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہاکہ 2014 ء کے دوران 26000 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو طلحہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جن کے منجملہ 500 کو اقاموں کا موقف درست کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ 500 ہنوز پولیس تحویل میں ہیں۔ ماباقی 25000 ان کے متعلقہ ملک کو واپس بھیج دیئے گئے۔