کویت سٹی ۔ 27 جنوری (اے ایف پی) کویت کے کوست گارڈز نے آج ایک ایرانی کشتی کو روک لیا جس میں 12 ایرانی اور 2 افغانی سوار تھے۔ یہ کشتی کویت کے آبی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔ کویتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ساحلی گارڈز نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کشتی کو روک لیا جب وہ ان کے آبی علاقائی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔
کشتی میں سوار 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت نے گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ ان میں 12 ایرانی اور دو افغانی ہیں۔ عراق اور ایران کی ایسی کشتیوں کو کویت کی جانب سے اکثر روک لیا جاتا ہے جو اس کے آبی حدود میں داخل ہوجاتی ہیں جن میں اکثرت مشتبہ اسمگلرس یا ماہی گیر سوار رہتے ہیں۔