لندن ۔ 5جولائی( سیاست ڈاٹ کام) چیک جمہوریائی ٹینس اسٹار پیٹرا کیویتوا نے اپنے کریئر میں دوسرے مرتبہ ومبلڈن خطاب جیت لیاہے جیسا کہ خطابی مقابلہ میں انہوں نے کینیڈا کی اُبھرتی ٹینس اسٹار اجین بوچارڈ کو یکطرفہ مقابلہ میں 6-3 ‘ 6-0سے شکست دی ۔ خطابی مقابلہ سے قبل کینیڈا کی کھلاڑی کے متعلق بہت سی امیدیں وابستہ کی گئی تھی کیونکہ انہوں نے رواں سیزن آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی کے بعد بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے علاوہ گرانڈ سلام کے خطابی مقابلہ میں پہنچنے والی پہلی کینیڈا کی کھلاڑی تھی لیکن 2011ء کی چمپئن کیویتواانہیں یکطرفہ مقابلہ میں بہ آسان شکست دے دی ۔ اس مقابلہ میں حالانکہ کیویتوا نے تین دوہری غلطیاں کیں لیکن چار ایسیس کے علاوہ اپنے سرویس پر قابو رکھتے ہوئے اپنے کریئر میں دوسری مرتبہ گرانڈ سلام خطاب حاصل کرلیا ہیں۔ کیویتوا کو اعلیٰ معیار کا مظاہرہ نہ کرنے کے باوجود بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔