کوہیر پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ

کوہیر ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز۹ مسٹر وینکٹیشن ڈی ایس پی سنگا ریڈی ڈیویژن نے کوہیر پولیس کی ریکارڈس کی تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 ء میں مجموعی طورپر کوہیر پولیس اسٹیشن کے حدود میں جرائم و حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں ناسور کی طرح پھیلنے والا کاروبار مٹکے کو روکنے میں حتی امکان کامیاب حاصل ہوئی ہے ۔ سرقہ اور سڑک حادثات کے روک تھام کیلئے رات کے اوقات میں پٹرولنگ میں شدت پیدا کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو سختی کے ساتھ ہدایت دی جارہی ہے ۔ دھابوں ، ہوٹلوں میں شراب خرید و فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ۔ بغیر دستاویز کے ڈرائیونگ کرنے پر ایم وی آئی ایکٹ کے تحت چالات کئے جارہے ہیں ۔ قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کے روک تھام کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کوہیر پولیس اسٹیشن کے ریکارڈس کے بارے میں اظہار اطمینانر کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر پولیس این وینکٹیش کے علاوہ ان کا عملہ موجود تھا۔