کوہیر میں 3بورویلس بند کردیئے گئے

کوہیر۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار بی گیتا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کوہیر منڈل میں واقع 3 بڑی صنعتوں کو کسانوں سے حاصل کرنے والے پانی کے بورویلس کو بند کرکے احکامات جاری کئے گئے تھے اس ضمن میں موضع دگوال میں واقع ایک خانگی کیمیکل کمپنی پریمل ہیلت کیر کے 6بورویلس موضع وینکٹا پور میں واقع دی گرین گلوبل میں 4 بورویلس موضع کویلی میں واقع راکول انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے 3بورس کو بند کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مزید چار بورس جو کہ ایل اینڈ کمپنی کو پانی فروخت کیا کرتے تھے ان کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ناکافی بارش کی وجہ سے زیر زمین سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آئندہ ماہ مارچ، اپریل ، مئی میں پینے کے پانی کے لئے قلت کے امکانات ہیں اس لئے پانی زمین میں ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے خواہش کی ہے کہ بغیر اجازت بورویلس کی کھدائی نہ کریں۔