کوہیر میں گراما درشنی پروگرام کا انعقاد

کوہیر 4؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیر منڈل کے موضع ماچر ریڈی پلی میں محترمہ ترنم ارشد سرپنچ کے زیر قیادت میں گرما درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل اسپیشل آفیسروائی رتنم ڈی ایس او ضلع میدک کے ہمراہ منڈل سطح کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور موضع کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر طمانیت روزگار اسکیم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں نے فلڈ اسٹیٹ پر کام نہ دینے کے خلاف شدید ہنگامہ برپا کردیا اور جو مزدور کامکرچکے ہیں ان کو وقت مقررہ پر اجرت نہ ملنے پر ای جی ایس عہدیداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلڈ اسٹیٹ کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ہر گھر میں بیت الخلاء کو ضروری قرار دیا جانے کے بعد موضع میں عوام کو بیت الخلاء تعمیر کردیئے لیکن تعلقہ فلڈ اسسٹنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو مل حاصل کرنے میں دشواریاں پیدا ہوہی ہے جبکہ حکومت نے ایک بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے 9 ہزار روپئے دے رہی ہے

اس کے علاوہ اسپیشل آفسر نے راشن شاپ اور میڈے میل دوپہر کے کھانے اور آنگن واڑی سنٹر ،اسکول ،اندرا کرانتی پت کام ویٹانری ہاسپٹل وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مسٹر سرینواس ریڈی سنگل ونڈو چیر مین محمد ارشد علی محمد عبدالوحید سابقہ ڈپٹی سرپنچ ،صلاح الدین ،ریاض الدین کے علاوہ منڈل ایجوکیشن آفیسر راجہ رتنم ،منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر اشوین نیل ،ہاوزنگ اور آبرسانی کے علاوہ محکمہ ریونیو کے عہدیدار موجود تھے ۔