کوہیر میں کئی ترقیاتی کاموں پر عمل آوری

کوہیر /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں میجر گرام پنچایت سرپنچ محترمہ عرشیہ کلیم نے 20 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ سی سی سڑکوں کا کوہیر مستقر میں واقع باہرواڑی میں افتتاح کیا ۔ بعد ازیں انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر سرپنچ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد تقریباً 3 کروڑ 37 لاکھ روپیوں کے ترقیاتی و تعمیراتی کام انجام دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کوہیر مستقر میں جونئیر کالج کی بلڈنگ کا تعمیری کام کئی دنوں سے تعطل کا شکار ہوگیا تھا ۔ بلڈنگ کیلئے موجود رقم ناکافی تھی ۔ اس میں مزید رقم کا اضافہ کرتے ہوئے 65 لاکھ منظور کیا گیا ہے ۔ جس کے تعمیری کاموں کا بہت جلد آغاز ہوجائے گا ۔اس کے علاوہ آنگن واڑی سنٹروں کی جملہ 8 جدید بلڈنگ کی منظوری آچکی 54 لاکھ روپیوں کی مدد سے کوہیر منڈل جلسہ آنگن واڑی سنٹر عمارتوں کا تعمیری کام شروع کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مختلف محلہ جات میں سی سی سڑکوں نالیوں موریوں اور پینے کے پانی کیلئے بورویلس کی کھدوائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل صدرنشین شریمتی جے انیتا محمد کلیم الدین ٹی آر ایس قائد محمد عمر احمد ، عبدالغنی وارڈ ممبر محمد عبدالوحید سابقہ ایم پی ٹی سی محمد غیاث الدین محمد طاہر ، محمد واجد علی ظہیرالدین سکندر ، ظہیرالدین ، محمد عمر فاروق ، شنو ، ایم سریندر ایم پی ٹی سی اور دیگر موجود تھے ۔